انٹرنیشنل

ٹرمپ حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کا آغاز، مزید برطرفیوں کا خدشہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے اس مرتبہ مزید برطرفیوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کے آغاز کے بعد مزید برطرفیوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں کے باعث متعدد امریکی اعلی حکام پریشانی کا شکار ہیں، اٹارنی جنرل پام بونڈی کی برطرفی کے بعد کابینہ میں بے چینی دیکھی جارہی ہے اور سینئر حکام اپنے عہدوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، خدشہ ہے کہ مزید اہم شخصیات کو بھی جلد ہٹایا جا سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، سیکرٹری آرمی ڈینیئل ڈرسکل فہرست میں شامل ہیں جبکہ امریکی وزیرمحنت لوری شاویز ڈی ریمر بھی فہرست میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button