انٹرنیشنل
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کب ہونگے؟

لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کب ہوں گے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد فائنل تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنان سے جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل کا مؤقف یہ ہے کہ مذاکرات میں حزب اللہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل لبنان اور اسرائیل کیدرمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ لبنانی ایوان صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ابتدائی گفتگو واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے ہوئی جو حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دی گئی۔



