دوسری شادی کا شک، بیوی نے شوہر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے نازاضی چل رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا تھا: متاثرہ شخص
سیالکوٹ (نمائندہ کھوج نیوز) سیالکوٹ میں دوسری شادی کا شک ہونے پر بیوی نے شوہر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے، پولیس نے جھلسنے والے شخص کو مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ اگوکی کے محلہ رویل گڑھا میں پیش آیا۔ جھلسنے والے شخص شکیل کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شہری کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل گیا۔ جھلسنے والے متاثرہ شخص نے بتایا ہے کہ اس کی بیوی اور اس کے درمیان چند روز سے نازاضی چل رہی تھی، گزشتہ روز وہ اپنے گھر پہنچا تو پھر جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد گھر میں موجود بیوی نے اپنی تین بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے متاثرہ شخص شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی بیوی کی تین بہنوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔