نگرنگرسے

غربت یا پھر کچھ اور… ڈاکو اسپتال سے بھی اہم سامان لے اڑے

نجی اسپتال میں ڈکیتی انچولی میں ہوئی۔ 4 سے زائد نقاب پوش ڈاکو صبح 5 بجے اسپتال میں داخل ہوئے اور 2 باہر پہرہ دیتے رہے

کراچی (کھوج نیوز) غربت یا پھر کچھ اور …کراچی میں ڈاکوں نے اسپتال بھی نہ چھوڑا اور اہم سامان لے اڑے’ جن میں سولر پینل، بیٹریاں ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال میں ڈکیتی انچولی میں ہوئی۔ 4 سے زائد نقاب پوش ڈاکو صبح 5 بجے اسپتال میں داخل ہوئے اور 2 باہر پہرہ دیتے رہے۔ پولیس نے بتایاکہ مسلح ڈاکوں نے اسپتال کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کرکمرے میں بند کردیا تھا۔ ڈاکو4 سولرپینل، بیٹریاں، لیپ ٹاپ اوردیگر سامان ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے بعد سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی لے گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button