ملیر جیل کے قیدی کی خود کشی یا پھر قتل …؟ نئی کہانی کھل گئی
قیدی عزیز خان جدون ایچ آئی وی کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دبائو میں تھا تو اس نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی: ابتدائی رپورٹ میں انکشاف
کراچی(کھوج نیوز) ملیر جیل میں قید قیدی نے خود کشی کی یا پھر اس کو قتل کیا گیا ……؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جیل انتظامیہ کی نئی کہانی کھل گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں قید قیدی نے ایڈز (ایچ آئی وی) کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کشی کر لی ہے اس واقعے کے متعلق تحقیقات کرنے کیلئے وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تفتیش کی ہدایت دی ہے جس کی ابتدائی رپورٹ میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ قیدی عزیز خان جدون ایچ آئی وی کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دبائو میں تھا تو اس نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ وزیر جیل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو اس واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے جس پر آئی جی جیل کو فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔