صحت

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹنے کی اینٹی ریبیز ویکسین ڈا ریب تیار کرلی

ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کار نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ' چین سے حاصل خام مال سے ویکسین کی اضافی ایک لاکھ 70 ہزار خوراکیں تیار کی جائیں گی

کراچی(کھوج نیوز) ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹنے کی اینٹی ریبیز ویکسین ڈا ریب تیار کرلی’ ڈائو ریب ویکسین ابتدائی طور پر صوبہ سندھ میں متعارف کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈا ؤ ریب ویکسین ابتدائی طور پر صوبہ سندھ میں متعارف کروائی گئی ہے، ویکسین ایک فون کال پر 48 گھنٹے میں مطلوبہ مقام پر پہنچادی جائیگی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ایک تقریب میں ڈاؤ ریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں تقسیم کار نیٹ ورک کو فراہم کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں چین سے حاصل خام مال سے ویکسین کی اضافی ایک لاکھ 70 ہزار خوراکیں تیار کی جائیں گی۔ ترجمان ڈا یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ تقریب میں تقسیم کار نیٹ ورک کے درمیان اظہار دلچسپی کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button