پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو لینے کے دینے پڑ گئے

وزیر اعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 2 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو لینے کے دینے پڑ گئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ان کو بڑا جھٹکا دیکر کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری رکھا ہے۔ ان کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی۔13 مارچ کو درخواست دائر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی اور کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی، زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی، غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button