نگرنگرسے

چکوال: مدرسے میں اساتذہ کی طالبعلموں کیساتھ زیادتی

ایک مدرسے میں اساتذہ کی جانب سے طالبعلموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

چکوال(ویب ڈیسک) ایک مدرسے میں اساتذہ کی جانب سے طالبعلموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں مدعی نے بتایا کہ اس کا 12 سال کا بیٹا کافی دنوں سے پریشان تھا، پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ اسے استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے نے بتایا کہ مدرسے کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، بچے نے بتایا کہ دو اساتذہ نے متعدد بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور جسم پر چھری سے نشان بھی بنائے۔ مقامی اسپتال نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچوں کے جسم پر چھری سے نشانات بنائے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کی جانب سے جن دو اساتذہ کے نام بتائے گئے ہیں ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، دونوں اساتذہ کا تعلق چکوال سے نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button