نگرنگرسے

ایف آئی اے کی کارروائی، آخر کار یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا'ملزم جاوید حسین ایف آئی اے گجرات کو سات مقدمات میں مطلوب تھا

گجرات(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے آخر کار یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، ملزم جاوید لیبیا میں مقیم مطلوب ملزم حمزہ سنیارے کا فرنٹ مین ہے اور ملزم گجرات سے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ بدنام زمانہ انسانی سمگلرز نے متاثرین کے اہل خانہ کو اٹلی بھیجنے کے لیے بھاری رقوم بٹوریں۔جولائی میں ایف آئی اے گجرات نے مجموعی طور پر 35 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔ ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ایجنٹوں میں اسلم اور حسنین شاہ کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا، یورپ بھجوانے میں ملوث تھا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے ک یونان کی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button