نگرنگرسے

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 16967 ملزمان گرفتار’ 41834 درخواستیں رجسٹرڈ

بجلی چوروں کو اب تک6 کروڑ53 لاکھ 58 ہزار325 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 2ار ب54 کروڑ31 لاکھ 90ہزار679 روپے ہے

لاہور (کھوج نیو) لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ‘44729ملزمان بجلی چوری اور 16967ملزمان گرفتار جبکہ 41834درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو نے بتایا کہ بجلی چوروں کو اب تک6 کروڑ53 لاکھ 58 ہزار325 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 2ار ب54 کروڑ31 لاکھ 90ہزار679 روپے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 393ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے, تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروادی گئیں جبکہ 158ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button