پاکستان

تحریک انصاف میں کن رہنماوں کو”رانگ نمبر” اور کن کو ”ذہنی بیمار ”کہا جا رہا ہے؟ نام سامنے آگئے

پی ٹی آئی رہنماء حامد خان اور مرکزی ترجمان رؤف حسن ذہنی بیمار جبکہ رانگ نمبر ان کو کہا جا رہا ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور ان کیلئے مخبری کرتے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز ) تحریک انصاف میں کن رہنماوں کو”رانگ نمبر” اور کن کو ”ذہنی بیمار ”کہا جا رہا ہے ۔۔۔؟ اس حوالے سے خصوصی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف میں مرکزی رہنماوں کی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور بیانات کا سلسلہ منظرعام پر آنا شروع ہوگیا ہے۔ یہ صورتحال پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کی طرف اشارہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے بار بار اپیل کی کہ باہمی اختلاف رائے کو نہ اچھالا جائے۔ شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن چند گھنٹوں میں ہی اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ انتخابی مہم ختم کرنے کی وجہ حامد خان اور مرکزی ترجمان روف حسن کے بیانات تھے۔ انہوں نے دونوں رہنماوں کو پی ٹی آئی کے ذہنی بیمار قرار دیا تھا۔ رانگ نمبر کی اصطلاح ان لوگوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے جن کے بارے میں یہ تاثر دینا مقصود ہوتا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور ان کیلئے مخبری کرتے ہیں۔

معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا یہ دعوی ہے کہ وہ عمران خان کی خواہش پر پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور اب ان کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں یقینا وہ اس کے صلے کے حقدار بھی ہیں اور طلبگار بھی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ میں اب پارٹی کا سینئر نائب صدر ہوں اور عمران خان کے بعد سب سے اہم عہدہ میرے پاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button