نگرنگرسے

دولہے کا انتقال، شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گیا

بیٹے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی' کسی قسم کی بھی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہیے: دلہے کے اہلخانہ کا مؤقف سامنے آگیا

سیالکوٹ(کھوج نیوز) شادی کی تقریب کے دوران دلہے کا انتقال ہو جانے کے بعد خوشیوں سے بھرے گھر میں اچانک صف ماتم بچھ گیا جبکہ والدین پر لرزہ طاری ہونے کیساتھ ساتھ غشی کے دورے پڑنے لگے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ کے نواحی گاں میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا انتقال کر گیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ انتقال کرنے والے دلہے کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ بیٹے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ دلہے کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔نوجوان بیٹے کی موت کی وجہ سے پورا خاندان سوگ میں ڈوب گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button