سوشل ایشوز

ملک بھر میں چینی کے نرخوں میں حیران کن اضافہ، نئی قیمت بھی سامنے آگئی

ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ چکی ہے،ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں چینی کے نرخوں میں حیران کن اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت سامنے آنے کے بعد غریب سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ چکی ہے،ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 8 روپے تک اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 29 پیسے تھی، ایک سال میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 48 روپے تک کا اضافہ ہوا، کوئٹہ کے عوام پاکستان میں سب مہنگی چینی کھانے مجبور ہیں کوئٹہ میں چینی 174 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور اور اسلام آبادمیں چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، راولپنڈی اور لاہور بھی چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالا میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ کراچی اور لاڑکانہ میں چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button