نگرنگرسے

زمین پھٹی نا آسمان گرا، 9سالہ گھریلو ملازم بدفعلی کے بعد قتل ، والدہ پر غشی کے دورے

مقتول احسان کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ' ملزم شان فرار ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں: پولیس

لاہور (کھوج نیوز) زمین پھٹی نا آسمان گرا، لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں مالک نے مبینہ طور پر 9 سالہ گھریلو ملازم کو بدفعلی کے بعد قتل کردیاگیا، والدہ پر غشی کے دورے ‘ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول احسان کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں احسان کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو5 سال قبل پراپرٹی ڈیلر شان کے گھر ملازم رکھوایا تھا، شان نے پانچ سال میں صرف ایک دفعہ بیٹے سے ملنے دیا،ملزم نے اچانک کال کر کے بتایا کہ بیٹے نے خود کشی کرلی جبکہ ہمارے آنے سے پہلے بیٹے کی لاش ڈیڈ ہاس پہنچا دی تھی۔ایف آئی آر کا متن کے مطابق مقتول احسان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو مالک مکان نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شان فرار ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقتول لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button