پاکستان

غیر قانونی تجارت سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہو رہا ہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ

غیرقانونی تجارت کا مجموعی حجم دستاویز اور غیر دستاویز معیشت کا 10 فیصد ہے، اس سے ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے: پاکستان بزنسل کونسل

لاہور(کھوج نیوز) ایشیا میں پاکستان غیرقانونی تجارت سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اس سے قومی معیشت کتنے ارب کا نقصان ہو رہا ہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ غیرقانونی تجارت کا مجموعی حجم دستاویز اور غیر دستاویز معیشت کا 10 فیصد ہے، غیرقانونی تجارت کی فنڈنگ اور معاونت جرائم پیشہ عناصر کرتے ہیں، غیرقانونی تجارت انڈر انوائسنگ، ہنڈی حوالہ، ورکرز ترسیلات اور روپے کی قدر پر اثر انداز ہوتی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجارت کرنے والے مزدوروں کا استحصال کرتے ہیں، ماحول دشمن، غیر معیاری اور جان لیوا اشیا بیچتے ہیں،کمزور سیاسی عزم اور ذاتی مفادات اسے قابو کرنیکی کوششوں کو روکتی ہیں، ٹیکسوں کی بلند شرح ٹیکس نہ دینیکی ترغیب دیتے ہیں۔ کونسل کے مطابق بنیادی ریفارمز سے سسٹم میں بدلا لانے کے لیے سیاسی عزم چاہیے، غیر دستاویز معیشت پر سیاسی اتفاق چاہیے، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے غیرقانونی اشیا فروخت کے تمام مراکز کو نیٹ میں لائیں، صوبائی حکومتیں غیرقانونی تجارت کے سدباب میں معاونت کریں، ٹیکنالوجی اور لیبلنگ اقدمات سے چوری کرنا مشکل بنائیں، افغان ٹرانزٹ تجارت کے غلط استعمال کو روکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button