پاکستان

فصلوں کی باقیات جلانے کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،پورے پنجاب میں کہیں بھی باقیات جلانے کا پتہ چلا تو اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی

لاہور(کھوج نیوز) فصلوں کی باقیا ت جلانے کے متعلق کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم سناتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا، کاشتکاروں کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ پورے پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،پورے پنجاب میں کہیں بھی باقیات جلانے کا پتہ چلا تو اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو سنے بغیر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، غفلت کے مرتکب ڈپٹی کمشنر کو ملازمت سے برخاست کرنے کی کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ نے فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button