نگرنگرسے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، نئی قیمت بھی سامنے آگئی

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے کا ہوگیا

لاہور(کھوج نیوز) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی غیر معمولی کمی ، جس کے بعد نئی قیمت بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوگئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 67 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے کا ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button