پاکستان

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگی قائدین پر بجلیاں گرا دیں

ہم ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، ہم نے کراچی میں اسپتال بنایا، اگر پسند نہیں تو رائے ونڈ میں دل کے علاج کا مفت اسپتال بنائیں گے: بلاول بھٹو

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر ن لیگی قائدین پر بجلیاں گراتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیاست دانوں کو دل کی تکلیف ہو تو یہ لندن بھاگ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیتنے کے لیے ہر حلقے سے الیکشن لڑرہی ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواب پورا کرنے کے لیے تیر پر نشان لگانا ہے، ہم ہر شخص کو صحت کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ہم ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، رائے ونڈ میں مفت علاج کے لیے کوئی اسپتال ہے، وہ خود دل کیعلاج کے لیے لندن چلے جاتے ہیں، میں نے کہا تھا لندن نہ جائیں کراچی میں مفت علاج کروائیں، رائے ونڈ میں بھی مفت دل کیعلاج کا مرکز بنائیں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، اقتدار میں آکر 30 لاکھ گھر بناں گا اور خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے، ہم بے نظیر مزدور کارڈ لائیں گے، ہم مزدوروں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، مزدوروں کی طرح کسانوں کو بھی سپورٹ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے، بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے وعدے پورے کیے، ہم بھی عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی حکومت بنانے کے لیے پیپلزپارٹی کو کامیاب کروانا ہے، کیاعام آدمی کا اپنی تنخواہ میں گزارا ہوتا ہے کہ نہیں، ہم اقتدار میں آکر غریب کی تنخواہ میں اضافہ کریں گے، ہم نیغریب آدمی کو مفت بجلی دلوانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button