نگرنگرسے

کراچی میں ٹریفک چالان کے نام پر عوام سے کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ

یومیہ 10 ہزار سےزائد ٹریفک چالان کٹنےلگے، شہریوں سےچالان کی مد میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ روپےوصول کیے جارہے ہیں۔

کراچی(کھوج نیوز)کراچی میں ٹریفک چالان کےنام پرعوام سےکروڑوں کی لوٹ کھسوٹ کی جانےلگی۔رپورٹ کے مطابق یومیہ 10 ہزار سےزائد ٹریفک چالان کٹنےلگے، شہریوں سےچالان کی مد میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ روپےوصول کیے جارہے ہیں۔کراچی کی شاہراہوں اور چوراہوں پر 8 سے 10 ٹریفک پولیس اہلکاروافسران نظر آتےہیں، گاڑیوں اورموٹرسائیکل سواروں کو روکتے ہیں اور قانون کی مختلف شقیں توڑنےکاجواز بتا کر چالان کردیا جاتا ہے۔ ہزاروں روپے کےچالان مہنگائی سےپریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے لگے ہیں۔

کراچی میں 90 ٹریفک سیکشن ہیں۔ ٹریفک پولیس کےعملےکا دعویٰ ہےکہ ہر ایک سیکشن افسرکو روزانہ 25 سے زائد چالان کا ٹارگٹ دیا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ کچھ اہلکارزیادہ پیسوں کےچالان سےڈراتےہیں پھر چند سوکی رشوت پکڑکرکچی پرچی تھما کرکہتےہیں آگےکوئی پوچھےیا روکےتو پرچی دکھا کرکہنا پیچھے دے آیا ہوں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث چالان میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button