نگرنگرسے

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمرکا فری آٹا سنٹرز کا دورہ ، سٹاف کی حاضری چیک ، اہم اعلان

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کائونٹرز پر کارڈ کی سکیننگ کے عمل کو بھی دیکھا اور آٹا لینے والوں کو تیز رفتار سروسز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا

فیصل آباد( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن )ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے فری آٹا سنٹرز کا دورہ کیااور گزشتہ رات سے مسلسل بارش کے باعث سنٹرز پر صفائی کے انتظامات اور بارشی پانی کے نکاس کویقینی بنوایا۔انہوں نے سنٹرز پر ضروری انتظامات چیک کئے۔

علی عنان قمر اقبال سٹیڈیم،لائف مارکی نڑوالا روڈ،سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید کالونی ودیگر پوائنٹس پر گئے اور ڈیوٹی افسران وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے کائونٹرز پر کارڈ کی سکیننگ کے عمل کو بھی دیکھا اور آٹا لینے والوں کو تیز رفتار سروسز فراہم کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ صرف شناختی کارڈ کے حامل موقع پر موجود فرد کو ہی آٹا دیا جارہا ہے۔انہوں نے سنٹرز پر فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپس پرضروری ادویات کی دستیابی وڈاکٹرکی موجودگی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ کی بدولت ضلع بھر میں فری آٹا سنٹرز کامیابی سے جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا بھکاریوں کیخلاف آپریشن،7مرد اور6خواتین گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button