نگرنگرسے

پشاور ماہانہ فری میڈیکل کیمپس، مفت طبی ادویات کی فراہمی

گل آباد میں کیمپ میں ہزاروں افراد کو فری طبی معائنے کے بعد ادویات کی فراہمی ' مقصد مہنگائی میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت سہولیات کی فراہمی ہے' ارسلان ناظم

پشاور(آن لائن) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ماہانہ فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے، گلبرگ کے علاقے گل آباد میں منعقد فری میڈیکل کیمپ میں 1 ہزار سے زائد مرد و خواتین اور بچوں کے معائنے کے بعد فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی پی کے 78 کے امیدوار صوبائی اسمبلی ارسلان خان ناظم نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں حلقے کے تمام نیبر ہوڈز میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد ہوشرباء مہنگائی میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت سہولیات کی فراہمی ہے۔ اے این پی گلبرگ وارڈ کے صدر شوکت خان نے کہاکہ سابق صوبائی حکومت نے گزشتہ نو سالوں میں مزید پسماندگی سے دوچار کیا، اس حلقے میں پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کو حل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے پورے حلقے میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور آئے روز مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آنے پر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

چکوال میں مفت آٹے کی تقسیم شروع، لمبی قطاریں، شہری خوار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button