چکوال میں مفت آٹے کی تقسیم شروع، لمبی قطاریں، شہری خوار
ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے آٹا پوائنٹ پر موجود مرد خواتین سے ملاقات کی اور ان سے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات دریافت کیں
چکوال( نمائندہ کھوج نیوز)پنجاب حکومت کی طرف سے پیر کے روز چکوال میں مفت آٹے کی تقسیم جاری ہے۔ضلع چکوال میں قائم تمام 77پوائنٹس پر 26ہزار80آٹے کے تھیلے روزانہ چکوال کی عوام میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے چکوال کے میونسپل کمیٹی کے سابقہ رمضان بازار میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل اور ڈی ایف سی محمد رمضان،محکمہ خوراک اور بلدیہ کا عملہ بھی موجود تھے۔مذکورہ آٹا پوائنٹ پر ایسے افراد کو دس کلو آٹے کا تھیلہ مہیا کیا جا رہا ہے جس کا میسج 8070پر سے آیا ہو۔
ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے آٹا پوائنٹ پر موجود مرد خواتین سے ملاقات کی اور ان سے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات دریافت کیں۔ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے مائک پر لوگوں کو بتایا کہ تمام افراد اپنے موبائل پر شناختی کارڈ نمبر پر میسج چیک کر لیں اور ایسا نہ ہو کہ محض شناختی کارڈ اٹھا کر آپ یہاں بیٹھے رہے اور آپ کے وقت کا ضیاع ہو۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر بتدریج احسن 10کلو آٹے کا ٹھیلہ فی کس فراہم کیا جا رہا ہے۔اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹائم کے ضیاع سے بچنے کے لیے اپنے موبائل پر آنے والے میسج کو اچھی طرح چیک کر لیں۔اور پھر آٹا فراہمی پوائنٹ کی طرف رجوع کریں۔
دفعہ 144 کیوں نافذ کی گئی؟ آئی جی اسلام آباد میں بڑا راز فاش کر دیا