پاکستان

عمران خان بے عزتی کر رہا ہے اور عدالتیں خاموش کیوں؟ نثار کھوڑو بول پڑے

گڑھی خدا بخش کو کبھی بھولنا نہیں چائیے بھٹو صاحب نے پاکستان کے دفاع کو بھی مضبوط کیا اور غریبوں کو آزادی بھی دی شناختی کارڈ سب کو دلوایا

حیدرآباد(کھوج نیوز، آن لائن) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ2017ء کی مردم شماری پر ہم نے اعتراض کیا تھا کہ ہمیں کم گنا گیا جب مردم شماری کی رینڈم چیکنگ ہونی تھی تو عمران خان نے ہونے نہیں دی۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ چار اپریل کو بھٹو صاحب کی برسی گڑھی خدا بخش میں منارہے ہیں,رمضان کی وجہ سے ہم یہ پروگرام 3 اپریل کی رات 9 بجے کرینگے اور رات 12 بجے کے بعد جلسہ ختم ہوگا گڑھی خدا بخش کو کبھی بھولنا نہیں چائیے بھٹو صاحب نے پاکستان کے دفاع کو بھی مضبوط کیا اور غریبوں کو آزادی بھی دی شناختی کارڈ سب کو دلوایا, پاسپورٹ بھی دلوایا مجبور ہوں یہ کہنے پر کہ عمران خان عدالتوں کی بے عزتی کررہا ہے اور عدالتیں خاموش ہیں ہماری عزت بحال کرنے میں پندرہ سال لگتے ہیں اور اسے گھر بیٹھے ریلیف مل رہا ہے۔

پولیس نے جب اس کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے ہتھیار نکلتے ہیں کسی غریب کے گھر سے ہتھیار نکلے تو وہ جیل میں ہوتا ہے عمران خان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے اور عدالتیں اس میں آلہ کار بنی ہوئی ہیں پیپلز پارٹی اپنا نقصان کرکے بھی ملک کو بچانے کی کوشش کرتی ہے عوامی ووٹ ہی اب کسی کو دوبارہ لا سکتی ہے یہ بندش اب ختم ہوگیا کہ دو بار سے زیادہ وزیراعظم کوئی نہیں بن سکتا ہم نے 2017 کی مردم شماری پر اعتراض کیا تھا اس وقت ہمیں کم گنا گیا پچھلی مردم شماری میں ہماری سیٹیں کم ہوئیں ہمارے لوگ کم پڑھے لکھے ہیں جس کی وجہ سے مردم شماری میں کئی تکالیف ہیں اس لیے ہم نے کہا ہے کہ اس کا وقت بڑھایا جائے الیکشن سے قبل ان چیزوں کی درستگی کے لیے جہدوجہد کرنی ہے۔

پشاور ماہانہ فری میڈیکل کیمپس، مفت طبی ادویات کی فراہمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button