نگرنگرسے

ساہیوال، اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف’ مقدمہ درج

ایف آئی اے کا خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ ، امریکن ڈالر وں کی ٹریڈنگ کے گروہ کا سراغ مل گیا ، دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

ساہیوال (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) ایف آئی اے نے ساہیوال میں فنانشنل کریمینل گروہ فارن کرنسی امریکن ڈالر ز کی ٹریڈنگ کا غیر قانونی کاروبارکرنے والے گروہ کے عبدالجبار اور اسلام مجاہد کو چک 86سکس آر سے گرفتارکرلیا۔

ان ملزموں کے موبائل اورسمارٹ موبائل فونز سے کروڑوں ڈالر کی بین الاقوامی سطح پر ٹریڈنگ پائی گئی ۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا،محمد رحمن ، علی نعمان ،محمد رضوان ،محمد ذیشان، علی ، محمد مجاہد ساکنان 86سکس آر اور سرفراز احمد ،محمدتنویر ،اسراراحمد اور حنا اشرف چک 85سکس آر کے ساتھ مل کر امریکن ڈالر کی ٹریڈنگ کے مرتکب ہوچکے ہیں جس سے پاکستان کا سرمایہ اربوں ڈالر میں بیرون ملک منتقل ہوگیاہے۔

ایف آئی اے نے سید ارم رضا سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ 109,419,420ت پ FERA23-8-5ایکٹ 1947درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اورملزموں کے قبضہ سے موبائل فونز ، لیپ ٹاپ ڈیٹا وغیرہ بھی قبضہ میں لے لیاہے اورتفتیش کا دائر ہ وسیع کردیاہے۔

پاکستانی معاشی حالات کا اصل ذمہ دار کون؟ گورنر سٹیٹ بینک بھی بول پڑے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button