نگرنگرسے
مفت آٹا پوائنٹ پر شدید بد نظمی دھکم پیل، ایک شخص زخمی ‘ 5خواتین بیہوش
صبح سے لائن میں لگ کر کھڑے روزے کی حالت میں خوار ہو رہے ہیں ٹوکن ہمارے پاس ہیں آٹا نہیں مل رہا اور پوائنٹ پر سفارشی لوگوں کو آٹا دیا جا رہا ہے: عوام

پتوکی (ا ن لائن) پتوکی میں مفت آٹا پوائنٹ پر شدید بد نظمی دھکم پیل، آٹا لینے آئے ایک شخص کا سر پھٹ گیا جبکہ بیہوش ہونے والی 5 خواتین کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈیوٹی پر مامور سٹی پتوکی پولیس ہجوم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رش بڑھنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم مرد و خواتین کا کہنا ہے کہ صبح سے لائن میں لگ کر کھڑے روزے کی حالت میں خوار ہو رہے ہیں ٹوکن ہمارے پاس ہیں آٹا نہیں مل رہا اور پوائنٹ پر سفارشی لوگوں کو آٹا دیا جا رہا ہے پولیس والے بھی ہماری بات نہیں سن رہے وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر پتوکی کا وزٹ کریں۔
جمہوریت کا پہیہ جام ،ون مین پاور شو کا نتیجہ کیا نکلے گا؟تجزیہ کاروں نے فیصلہ دیدیا