پاکستان
بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں کتنے ارب ڈالرز کی ادئیگی ہوئی ؟ رپورٹ آگئی
حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں 10 ارب 2 کروڑ 16 ڈالرز کی ادائیگی کی: رپورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر، آن لائن)بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں کتنے ارب ڈالرز کی ادئیگی ہوئی ؟ رپورٹ آگئی ‘ حکومت نے بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں 10 ارب 2 کروڑ 16 ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران 3 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں 6 ارب 76 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق اد اکی گئی رقم میںاصل قرضہ کی رقم 8 ارب 27 کروڑ 1 لاکھ ڈالرز جبکہ قرض پر سود کی مد میں 1 ارب 94 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز ادا کئے گئے۔
بجٹ سپورٹ کیلئے حکومتی قرضہ کہاں تک پہنچ گیا؟ تشویشناک خبر آگئی