نگرنگرسے

فیصل آباد، پانچ روز میں کتنے آٹے کے تھیلے فری تقسیم کیے گئے؟ بڑی خبر آگئی

ڈویژن کے چاروں اضلاع میں رمضان سپیشل پیکج کے تحت پانچ روز میں 10 کلو گرام آٹا کے 6 لاکھ 92 ہزار 943 تھیلے فری تقسیم کئے جاچکے ہیں

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز’ آن لائن ) ڈویژن کے چاروں اضلاع میں رمضان سپیشل پیکج کے تحت پانچ روز میں 10 کلو گرام آٹا کے 6 لاکھ 92 ہزار 943 تھیلے فری تقسیم کئے جاچکے ہیں۔کمشنر سلوت سعید نے ایک اجلاس کی صدارت کی اورفری آٹا کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز سے بریفنگ لی۔

کمشنر نے کہا کہ ڈسٹری بیوٹیشن سنٹرز پر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوفیلڈ میں متحرک رکھنے ، ناجائز منافع خوری وگرانفروشی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹنے کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کرکے نرخ نامے مقرر کرنے اور تاجروں سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے میٹنگز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اشیاء کی قیمتوں، طلب اوررسد کی کڑی نگرانی کریں۔انہوں نے ڈویژن بھر میں مردم وخانہ شماری کی پیشرفت پر بھی بریفنگ لی اور کہا کہ مقررہ گائیڈ لائینز کے مطابق مردم وخانہ شماری کے اہداف کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں گٹھ جوڑ؟ خورشید شا ہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button