نگرنگرسے

مچھروں کی بہتات ،مچھر مار اسپری نہ ہونے سے ملیریا میں اضافہ

آنے والے اکثر مریضوں کی تعداد بخار میں مبتلا ہوتی ہے ملیریا کے مرض کے روک تھا کے لئے شہری میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے اور گندگی کا خاتمہ ضروری ہے

جیکب آباد( آن لائن)جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات ،مچھر مار اسپری نہ ہونے کی وجہ سے ملیریا میں اضافہ ہو نے لگا ،بلدیہ اور محکمہ صحت سے شہریوں کا اسپری کرانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مچھرون کی بہتات نے شہریوںکو پریشان کر کے رکھ دیا ہے محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے شہر میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث ملیریا کے مر ض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق آنے والے اکثر مریضوں کی تعداد بخار میں مبتلا ہوتی ہے ملیریا کے مرض کے روک تھا کے لئے شہری میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے اور گندگی کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ مچھروں کی افزائش نہ ہو دوسری جانب شہریوں نے محکمہ بلدیہ اور صحت سے شہری میںمچھر مار اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹائون پلاننگ نے مزید 17 ہائوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button