نگرنگرسے

ٹائون پلاننگ نے مزید 17 ہائوسنگ سکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا

اقبال ٹائون ،اے ون سٹی ،سیف اللہ ٹائون،العبا س ٹائون ،عبید اللہ پیراڈائیز،عبیداللہ ٹائون،بسم اللہ ٹائون،قلاتی خان ٹائون اور دیگر شامل ہیں

جیکب آباد( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)جیکب آباد میں ٹائون پلاننگ سندھ نے جیکب آباد کی 17سے زائد ہائوسنگ اسکیم کو غیر قانونی قرارد ے دیا جس میں اقبال ٹائون ،اے ون سٹی ،سیف اللہ ٹائون،العبا س ٹائون ،عبید اللہ پیراڈائیز،عبیداللہ ٹائون،بسم اللہ ٹائون،قلاتی خان ٹائون ،القاسم ٹائون ،نعمان ٹائون فیز ون ٹو ،طلحہ ٹائون ،سید بشیر شاہ ہائوسنگ اسکیم ،سلمان ہائوسنگ اسکیم ،عبدالقادر ہائوسنگ اسکیم اور دیگر شامل ہیں۔

مذکورہ ہائوسنگ اسکیم نے ٹائون پلاننگ سے منظوری نہیں لی ہے جس کے باعث ان ہائوسنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیکر فہرست بھی جاری کی گئی ہے ۔

کوئٹہ، مدرسہ میں قلم بم دھماکے میں ایک طالب علم زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button