نگرنگرسے

اوکاڑہ ، مہندی کی تقریب میں فائرنگ، خوشیوں والا گھر ماتم میں تبدیل

اوکاڑہ ، مہندی کی تقریب میں منچلے دوستوں کی فائر، آٹھویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ، ایک شخص شدید زخمی' ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا نوٹس

اوکاڑہ (نمائندہ کھوج نیوز )اوکاڑہ میں مہندی کی تقریب میں منچلے دوستوں کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھویں جماعت کا طالب علم جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔

تفصیل کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ 20 جی ڈی میں پیش آیا جہاں مہندی کی رسم میں دولہا عامر علی کے دوست علی عباس اور اس کے ساتھیوں نے خوشی میں فائرنگ کی ۔ منچلے دوستوں کی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم ثمن علی جاں بحق جبکہ محمد سلطان شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا جہاں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کردیا گیا ۔

جاں بحق ہونے والے ثمن علی کا والد گورنمنٹ ہائی سکول میں نائب قاصد ہے۔ پولیس نے نعش کو اپنے قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کا انجام بھیانک ہوگا؟ عمران اسماعیل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button