پاکستان
عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس کا انجام بھیانک ہوگا؟ عمران اسماعیل
عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے رد عمل کیلئے بھی تیار رہیں: سابق گورنر

کراچی (کھوج نیوز، آن لائن) سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شاہ سے زیادہ رائیونڈ کی وفادار بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اپنے فرائض پر توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے رد عمل کیلئے بھی تیار رہیں۔ سابق گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، ہم ویسے ہی جیلیں بھرنے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان چوہے کی طرح بل میں چھپا ہوا ہے ہمت ہے تو باہر نکلے، خواجہ آصف کی للکار