نگرنگرسے

ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں لوک میلہ 2023کا انعقاد ‘ ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہم ضرورت ہے 'ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی

قصور (نمائندہ کھوج نیوز) ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں ایک روز ہ لوک میلہ 2023کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈآف گورنرزمحمد ارشد بھٹی نے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑہ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر طلباء و طالبات نے کلچر شو پیش کیا ۔ پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کیلئے لوک میلہ میں ایک شاندار لوک ورثہ قائم کیا گیا جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتسان ، وادی کشمیر کے لوگوں کے طرز زندگی کے اہم پہلوئوں کو دکھایا گیا ۔ لوک میلہ میں ثقافتی اشیاء کے سٹالز ‘کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز اور بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لوک میلہ میں قائم لوک ورثہ اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا اور اساتذہ اکرام و طلبہ و طالبات کی کاوشوں کو زبردست سراہا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی یکساں اہمیت دینا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔نئی نسل کو اپنی تاریخی ثقافت سے روشناس کرانے کیلئے اس طرح کے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوںنے لوک میلہ 2023کے موقع پر شاندار انتظامات پر پرنسپل ،ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔

کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملہ، تمام علماء مشائخ کی شدید مذمت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button