پاکستان

سی سی پی او لاہور نے محکمہ پنجاب پولیس کو کیوں ہائی الرٹ کر دیا؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی

پی ایس ایل،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت تمام پروگراموں پر تعینات پولیس اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے انتہائی الرٹ رہیں'لیس بلال صدیق کمیانہ

لاہور (کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ڈی آئی جی سکیورٹی کامران عادل، سی ٹی او مستنصر فیروز،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی دوست محمد،ڈی ایس پی انٹیلیجنس ریحان جمال سمیت متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو،جشن بہاراں سمیت صوبائی دارلحکومت میں آئندہ چند روز میں منعقد ہونے جا رہے تمام اہم ایونٹس کے سکیورٹی اقدامات زیر غور آئے۔سی سی پی او لاہور کو پی ایس ایل،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو، دیگر اہم ایونٹس کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی گئی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔انہوں نے موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس افسران کو انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پی ایس ایل ایٹ کے لئے تمام تر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ورک اور مربوط سکیورٹی اقدامات کی مدد سے پی ایس ایل میں شریک ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں،شائقین اور میچز کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ پولیس افسران پنجاب سیف سٹی اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام الائیڈ محکموں سے مسلسل کوارڈینیشن میں رہیں۔کھلاڑیوں کی قیام گاہ،روٹس،سٹیڈیمز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی سی ٹی او لاہور کو پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک کے متبادل انتظامات یقینی بنانے اور شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ مذہبی،ثقافتی و سپورٹس سرگرمیوں کے شرکا کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔پارکوں، شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر جشن بہاراں، کلچرل و فوڈ فیسٹولز کے شرکا کا تحفظ بھی یقینی بنائیں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جشن بہاراں،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو،متعلقہ ایونٹس پر 03 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض سرانجام دیں گے۔نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو اور جشن بہاراں میلہ میں شرکت کرنے والی خواتین اور فیملیز کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔پی ایس ایل،نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت تمام پروگراموں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔انہوں نے ہدایت کی پی ایس ایل میچز،فورٹریس سٹیڈیم،تفریحی مقامات پر آنے والے شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔جشن بہاراں میلہ میں ہلڑ بازی، فیملیز اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی ہرگز نہ ہونے دی جائے۔

ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں لوک میلہ 2023کا انعقاد ‘ ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button