نگرنگرسے
پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم گرفتار
ملزم کے قبضہ سے بارہ بور بندوق اور معہ کارتوس برآمد ہوئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

حجرہ شاہ مقیم(میاں محمد حسن ڈھولی) تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کی کارروائی ، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج، قانونی کارروائی شروع ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ملزم کی شناخت محمد یار کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے بارہ بور بندوق اور معہ کارتوس برآمد ہوئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مودی سرکار کے مظالم، بھارت میں مسلمانوں کا جینا حرام، سینکڑوں گرفتاریاں