پاکستان

عمران خان اے پی سی میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ سچائی سامنے آگئی

چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوائے تو ان کی جماعت اے پی سی میں شرکت پر مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار ایاز صادق نے فون کر کے اے پی سی میں شرکت کا کہا تھا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو براہ راست دعوت نامہ بھجوا کر اے پی سی میں شرکت پر آمادہ کرے گی جبکہ دوسری طرف یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان نے اے پی سی میں شرکت سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے تاہم وہ اپنی پارٹی کے دیگر رہنمائوں کو نماندگی کے لئے بھجوا سکتے ہیں۔

واہ جی واہ، ایک گیلن پانی اور مزہ اے سی کامگر کیسے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button