نگرنگرسے

آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کی میٹنگ، بڑے اعلانات

چکن کی بڑھتی قیمتوں، ملک بھر میں جاری مہنگائی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور بڑے اعلانات بھی کیے گئے

راولپنڈی (آن لائن ) آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور پولٹری انڈسٹری سے منسلک تاجر برادری نے شرکت کی۔

منعقدہ میٹنگ میں چکن کی بڑھتی قیمتوں، ملک بھر میں جاری مہنگائی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مطابق آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری کی زیر صدارت راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، منعقدہ میٹنگ میں صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری چیئرمین ممتاز احمد، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق کی جانب سے چکن کی بڑھتی قیمتوں ملک بھر میں جاری مہنگائی اور تاجر برادری خصوصاً فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس پر پولٹری انڈسٹری سے منسلک سابق صدر پولٹری انڈسٹریز ڈاکٹر حسن سہروش نے تفصیلاً بریف کیا ان کا کہنا تھا کہ امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں کینولا اور سویابین کی شارٹیج کے باعث فیڈ کی قیمتیں بڑھ جانے کے باعث مرغی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس پر تاجر برادری کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اس بحران سے نکلا جاسکے۔

اس موقع پر صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزی اور دالوں کے بعد چکن ہی وہ واحد فوڈ آئیٹم تھا جس کو غریب اور متوسط طبقہ شادی بیاہ دیگر تقریبات میں استعمال کرتا تھا جوکہ اب غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، اس موقع پر چیئرمین ممتاز احمد جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود اور دیگر عہدیداران نے بھی چکن کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر زور دیا، اور ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی، تاجر برادری کو درپیش مسائل کیلیے پاکستان بھر کی تاجر برادری کیساتھ مل کر جامع حکمت عملی اپنانے اور ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، منعقدہ میٹنگ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف، نائب صدر محمد حمزہ سہروش اور آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شیخ محمد منیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہاشم اعجاز بٹ، نائب صدر شیخ عمران الٰہی، نائب صدر محمد حفیظ، نائب صدر گوجر خان شیخ اسلم، نائب صدر سردار سلیم شیر زمان، نائب صدر ساجد بھٹی، نائب صدر اعجاز ولایت، محمد شاکر سیور فوڈز، حاجی مسعود چوہدری، حاجی اقبال، شہزاد خان، حاجی مجاہد، چوہدری ناصر، مہر عدنان، مجاہد خان، ارشاد عباسی، حمزہ نوید سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

سینٹرل ایپکس کمیٹی کا اجلاس، معاشی بحالی اور سیاستی استحکام کیلئے اہم فیصلے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button