نگرنگرسے

پولیس اور محکمہ فوڈ کی کارروائی، آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

محکمہ پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹے سے بھری 5گاڑیاں ضبط اور 3850 تھیلے آٹا برآمدکرلیا

راولپنڈی(کھوج نیوز، این این آئی)راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے آٹے سے لدی 5 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 3850 تھیلے آٹا برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے آٹے سے لدی 5 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مندرہ پولیس نے فریدون سے 1150 تھیلے آٹا،دھمیال پولیس نے سبز علی سے 150 تھیلے آٹا برآمد کیا،ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیوروں علی الرحمن اور رحمن سے 2350 آٹا برآمد کیا،نصیر آباد پولیس نے ڈرائیور رحیم کو گرفتار کرکے 200 تھیلے آٹا برآمد کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد ہمارا فرض ہے، وزیراعظم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button