پاکستان

وفاقی بجٹ ، لاہور چمبر آف کامرس بھی میدان میں آگیا ، بڑا اعلان کر دیا

وفاقی بجٹ میں معیشت کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے درآمدی پابندیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا:صدر کاشف انور

لاہور (کامرس رپورٹر، این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشنز سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں تاکہ وفاقی بجٹ 2023ـ24 کے لیے مشترکہ تجاویز بھجوائی جاسکیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی، مسلسل بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، مہنگائی، بلند شرح سود وغیرہ کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور کاروباری شعبے کی راہ میں بھی رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے درآمدی پابندیوں نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت اور چیئرمین ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیٹی اشفاق ٹولہ نے 13 فروری 2023 کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، ملاقات کے دوران انہوں نے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے مشترکہ بجٹ تجاویز تیار کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کاروبار معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں پیدا کرنے والے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

پولیس اور محکمہ فوڈ کی کارروائی، آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button