سوشل ایشوز

غیر قانونی شکار کرنے والے ہو جائیں تیار، محکمہ جنگلی حیات نے طبل جنگ بجا دیا

وائلڈ لائف سینگچوری سمیت صوبہ کے مختلف مقامات سے جنگلی خرگوش ، بٹیر ، تیتر اور بھٹ تیتر کے چار شکاریوں کے چالانات بھی کیے گئے

لاہو ر(سپیشل رپورٹر، این این آئی)سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف سینگچوری سمیت صوبہ کے مختلف مقامات سے جنگلی خرگوش ، بٹیر ، تیتر اور بھٹ تیتر کے غیر قانونی شکار میں ملوث چار شکاریوں کے چالانات۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور ریجن سید علی عثمان بخاری نے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے پر فوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولپور تنویر احمد جنجوعہ کو اپنی ٹیم کے ہمراہ چولستان روانہ کیا جنہوں نے چولستان موکلن ایریا میںجنگلی جانوروں کے شکار میں مشغول ایک پارٹی کا تعاقب کیا اور ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شکار کئے گئے ذبح شدہ 09 تیتر، 01 بھٹ تیتر، 01جنگلی خرگوش اور مو ٹر سائیکل ہونڈا 125 اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزم کوبذریعہ پولیس حوالات میں بند کردیا جسے آج مقامی عدالت میں برائے ضروری کارروائی پیش کیا جائیگا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے جنگلی بٹیر کے غیر قانونی شکار کی تین مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کاوائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے اُنہیں مبلغ تیس ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹا دئیے جبکہ ایک دیگر کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈی جی خان محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈ لائف ڈی جی خان نے کنزیومر کورٹ سے ایک سیہہ ریسکیو کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کر دی ۔

وفاقی بجٹ ، لاہور چمبر آف کامرس بھی میدان میں آگیا ، بڑا اعلان کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button