بچت بازار بھی ناکام، منافع خور تاجروں نے بازار سے منہ پھیر لیا
تاجر برادری و انتظامیہ کی جانب سے بچت بازار بھی ناکام منافع خور تاجروں نے بازار سے منہ پھیر لیا' کئی اسٹال خالی ،بالا حکام سے نوٹس لیکر سستی اشیاء فراہمی کا مطالبہ
سکھر(آن لائن)تاجر برادری و انتظامیہ کی جانب سے بچت بازار بھی ناکام ، منافع خور تاجروں نے بازار سے منہ پھیر لیا ، کئی اسٹال خالی ، عوام میں مایوسی کی لہر،بالا حکام سے نوٹس لیکر سستی اشیاء فراہمی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ اور سکھر کی تاجر تنظیم کے زیر اہتمام بیگم خورشید میموریل پارک مینارہ روڈ پر شہریوں کو رمضان المبارک میں اشیاء خوردنوش کی خریداری کیلئے لگائے جانیوالا رمضان بچت بازار آغاز کیساتھ ہی عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہوگیا ہے۔
بچت بازار میں تاجر وں کیلئے لگائے جانے والے اسٹال خالی نظر آرہے ہیں ایسا لگتا ہے منافع خور تاجروں نے بھی بچت بازار سے منہ پھیر لیا ہے ، بچت بازار میں اسٹالوں پر سامان برائے نام اور بازار میں ملنے والی قیمت پر دستیاب ہونے کی وجہ سے عوام کا رش کم نظر آرہا ہے اور لوگوں نے بچت بازار کو خیر باد کہہ دیا ہے،تاجر تنظیم اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے لگایا جانیوالا بچت بازار عوام کی توجہ اپنی اپن جانب مرکوز کرانے میں ناکام ہو گیا ہے ، جبکہ دوسری جانب اسٹالوں پر بھی غیر معیاری اشیاء دیکھنے کو مل رہی اور کئی اسٹالوں سمیت انتظامیہ کا بچت بازار میں قائم شکایت مرکز بھی خالی پڑا ہوا ہے۔
بچت بازار سے سستی اشیاء خریدنے کیلئے آنے والے شہریوں کی جانب سے بچت بازار کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کے یہ بچت بازارکم وڈیروں کی اوطاق زیادہ نظر آرہا ہے یہاں عوام کی سہولیات کیلئے کوئی اقدام نہیں کئی اسٹال خالی ہیں عوام مہنگائی کی وجہ سے بچت بازار آتے ہیں لیکن بچت بازار سے کم ریٹ اور اعلی معیاری اشیاء تو ہمیں بازاروں میں بھی مل جاتی ہے شہریوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر و دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے بچت بازار کیمپ قائم کرنے کے بعد اسٹالوں پر ریٹ اور معیاری اشیاء کی عدم فراہمی کا بھی نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کی جائے ۔
پاکپتن واقعہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب