پاکستان

پاکپتن واقعہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب

ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم' سفاک ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے

لاہور (کرائم رپورٹر، نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکپتن میں جائیداد تنازع پر بھائی کی جانب سے اپنے خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو سفاک قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مرکزی ملزم اور اسکے ساتھیوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فی الفور فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

ہزاروں میل سفر کرنیوالے مسافر پرندے ”کونج”کیلئے پاکستان جہنم کیوں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button