پاکستان

ہزاروں میل سفر کرنیوالے مسافر پرندے ”کونج”کیلئے پاکستان جہنم کیوں؟

خطہ میں لاتعداد کونج لاپتہ ہوجاتے ہیں یا پھر گولیوں سے ان پرندوں کی مسخ شدہ لاشیں گرتی ہیں،بھوکے پیاسے کونجوں پر گولیاں برساکر عوام یزید بن کر کربلا بپا کردیتی ہے

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی، آن لائن)بھارت سے سائبیریا تک ہزاروں میل سفر کرنے والے مسافر پرندے کونج جب پاکستان اور افغانستان کے خطہ میں داخل ہوتے ہیں تو یہ خطہ ان مہمان مسافروں پرندوں کے لئے ایک دردناک جہنم بن جاتا ہے۔

اس خطہ میں لاتعداد کونج لاپتہ ہوجاتے ہیں یا پھر گولیوں سے ان پرندوں کی مسخ شدہ لاشیں گرتی ہیں۔بھوکے پیاسے کونجوں پر گولیاں برساکر عوام یزید بن کر کربلا بپا کردیتی ہے۔بھارت اور روس میں یہ پرندے سال بھر رہتے ہیں لیکن پھر بھی محفوظ ہوتے ہیں اور انڈے بچے دیکر اپنی نسل بڑھاتے ہیں۔ اس کے برعکس سال میں صرف دو بار یہ پرندے ہمارے خطے سے گزرتے ہیں تو ہزاروں کی تعداد میں مارے جاتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں۔جس طرح ہم سب اپنے لاپتہ افراد کے غم پر آنسو بہاتے ہیں اور آئے روز لاشوں پر ماتم کرتے ہیں بالکل ہمارے ظلم کے شکار مسافر پرندے بھی یہ عمل کرتے ہیں مگر حیوان ہونے کے باعث یہ مسافر پرندے ہماری وحشت کی داستانیں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو نہیں بتا سکتے۔

گاڑی کے سامنے بریک کیوں لگائی؟ ایس ایچ او گجرات نے شہری کی درگت بنا ڈالی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button