نگرنگرسے

گاڑی کے سامنے بریک کیوں لگائی؟ ایس ایچ او گجرات نے شہری کی درگت بنا ڈالی

منیجر نے میری گاڑی کے سامنے اچانک بریک لگائی جس کی وجہ سے حادثہ کا ڈر تھا اگر خدا نخواستہ اسے کچھ ہوجاتا تو کون ذمہ دار تھا اسے سمجھانے کے لیے تھانے لے کر آئے ہیں

گجرات(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) گاڑی کے سامنے سے کیوں گزرے، حادثہ ہوجاتا کون ذمہ دار ہوتا؟ چلو تھانے! ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن گجرات کی گاڑی کو کراس کرنے اور سامنے سے گزرنے پر الائیڈ بینک جیل چوک کے منیجر کو ایس ایچ او کی موجودگی میں تھانہ اے ڈویژن کی پولیس گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔

الائیڈ بینک کے گارڈ کا موقف ہے کہ ہم نے ایس ایچ او سے معذرت بھی کی ہے لیکن پھر بھی وہ منیجر کو اٹھا کر لے گئی ہیں،دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ اے ڈویثرن میڈم فرزانہ سے رابطہ پر انہوں نے بتایا کہ منیجر نے میری گاڑی کے سامنے اچانک بریک لگائی جس کی وجہ سے حادثہ کا ڈر تھا اگر خدا نخواستہ اسے کچھ ہوجاتا تو کون ذمہ دار تھا اسے سمجھانے کے لیے تھانے لے کر آئے ہیں ۔

سندھ بھر میں میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ’ لواحقین حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button