پاکستان

سندھ بھر میں میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ’ لواحقین حیران

سندھ حکومت نے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں 25 میت گاڑیاں فراہم کردی گئیں: رپورٹ

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے اسپتالوں سے میتیں منتقلی کے لئے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری سطح پر ایمبولینس سروس فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں 25 میت گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔رپورٹ میں بتایا کہ میت منتقلی کیلئے ایمبولینس نہیں اب میت گاڑی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چھوٹے شہروں سے کراچی یا حیدرآباد جیسے بڑے شہروں میں علاج کے لیے آنے والے افراد کے لواحقین کو ایک بڑا خرچ اس وقت برداشت کرنا پڑتا ہے جب ان کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں اور میت آبائی علاقے کو واپس لے جانے کے لیے نجی ایمبولینس سروس کے ڈرائیور بھاری کرایہ مانگتے ہیں۔

ریحانہ سے شادی کی خواہش مہنگی پڑ گئی ، مداح کو پولیس نے پکڑ لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button