شوبز

ریحانہ سے شادی کی خواہش مہنگی پڑ گئی ، مداح کو پولیس نے پکڑ لیا

نامعلوم شخص ساوتھ کیرولینا سے لاس اینجلس پہنچا اور اسے رات ساڑھے بارہ بجے گلوکارہ کے گھر میں گھسنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا

نیویارک (آن لائن) امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ساتھ شادی خواہش لے کر گھر آنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں گلوکارہ کے گھر ایک مداح ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق مداح کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر پولیس کو بلا لیا گیاجبکہ نامعلوم شخص ساوتھ کیرولینا سے لاس اینجلس پہنچا اور اسے رات ساڑھے بارہ بجے گلوکارہ کے گھر میں گھسنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ریحانہ کے گھر پر موجود سکیورٹی گارڈز نے نامعلوم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پاکستان ڈیفالت کر گیا تو کیا ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button