ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کے لئے ایسی خبر آگئی کہ سب حیران و دنگ رہ گئے

واٹس ایپ نے بھی باضابطہ طور پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا جس کے بعد اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کے لئے ایسی خبر آگئی کہ سب حیران و دنگ رہ گئے ‘ واٹس ایپ نے صارفین سے براہ راست بات چیت کے لیے اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے واٹس ایپ اپنے نئے فیچر کا بھی اعلان کرے گا۔ واٹس ایپ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف ٹپس بھی فراہم کرے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے اس پر حال ہی میں کام کیا اور اپنا اکاؤنٹ بنایا۔ اس حوالے سے بعض صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے جبکہ آپ واٹس ایپ آفیشل اکاؤنٹ پر اس وقت تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے جب تک وہ خود آپ سے رابطہ نہیں کرتا۔ جو صارفین واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز کو پسند نہیں کریں گے تو وہ اس کو آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں یا اسے بلاک کرنا بھی ممکن ہو گا۔

ماہ رمضان میں شوگر کے مریضوں کو کون کون سی احتیاط کرنی چاہیے؟ رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button