پاکستان

پاکستان ڈیفالت کر گیا تو کیا ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا:مفتاح اسماعیل

کراچی(آن لائن)پاکستان ڈیفالت کر گیا تو کیا ہوگا؟ مفتاح اسماعیل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے ہمیں اعلی سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات جوں کے توں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔انتخابات پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالت نے واضح طور پر کہا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔

ملک بھر میں مزید بارشیں کب ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button