پاکستان

ملک بھر میں مزید بارشیں کب ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

28 مارچ کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہونے کے باعث 29 اور30 مارچ کو ہلکی و درمیانی بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

کراچی(سٹاف رپورٹر، آن لائن)ماہرین موسمیات نے کراچی میں 29 مارچ سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ماہرموسمیات کے مطابق 28 مارچ کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہونے کے باعث 29 اور30 مارچ کو ہلکی و درمیانی بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے میں بادل برسانے والا یہ تیسرا اسپیل ہوگا، مغربی ہواں کے نتیجے میں شہرمیں بارش کے 40سے 50 فیصد امکان ہیں۔شہر میں اس وقت40کلومیٹر کی رفتارسے ہوائیں ساتھ ویسٹ کی جانب سے چل رہی ہیں، سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان اور کے پی میں داخل ہوگا۔ مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کے اکثر علاقوں میں پھیلے گا۔یاد رہے کہ پہلااسپیل 16سے 20 مارچ تک شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا باعث بنا جبکہ دوسرا اسپیل22 اور 23 کو پورے شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سبب بنا۔

پولیس کے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے، متعدد کارکن گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button