پاکستان

پولیس کے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان نے مختصر عرصہ میں نہ صرف کھویا ہوا ملکی وقاربحال کیا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنایا

لاہور(کرائم رپورٹر، آن لائن)پنجاب بھر کی طرح پولیس کے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے متعدد کارکن گرفتار۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اظہارِ برہمی۔ مینار پاکستان جلسے سے نااہل حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور سردار ہاشم ڈوگر نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر موجودہ دورِ حکومت تک سب سے زیادہ اقتدار مسلم لیگ ن نے سنبھالالوٹ مار کی انتہاء سمیت سابقہ دورِحکومت میں عوام کو بجلی ،گیس ،دہشت گردی ،بھوک اور افلاس جیسے تحائف دیے یہاں تک کہ ملکی وقار بھی دفن کر دیا تھا۔ عمران خان نے مختصر عرصہ میں نہ صرف کھویا ہوا ملکی وقاربحال کیا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے سمیت تمام بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنایا ۔

راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا کر خبروں کی زینت بن گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button