نگرنگرسے

یونیورسٹی آف ساہیوال کے نئے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کب شروع ہوگئی

یونیورسٹی کی بہتری و ترقی کے لئے میڈیا اور شہریوںکو کرداراداکرنے کی اہمیت پر زور دیااورکہا کہ یہ تعاون ہماری آئندہ نسل تک جائے گا

ساہیوال ( این این آئی )وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور انہیں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور بہت جلد اسے یونیورسٹی رینکنگ میں بھی شامل کرایا جائے گا،یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن ایک سنگ میل ہے جس سے یونیورسٹی پر طلبہ و طالبات کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال چیمبر کے تعاون سے طلبہ و طالبات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں انٹرن شپ بھی کرائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور اکیڈمک بلاک کی تعمیرکا کام جلد شروع کیا جارہاہے۔ جس سے یونیورسٹی میں مزید شعبوں کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بہتری و ترقی کے لئے میڈیا اور شہریوںکو کرداراداکرنے کی اہمیت پر زور دیااورکہا کہ یہ تعاون ہماری آئندہ نسل تک جائے گا۔اس موقع پر رجسٹرار سید اصغر علی شاہ، کنٹرولر امتحانات مبشر سعید، ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر محمد ایوب اور مختلف شعبوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

محکمہ پولیس کی کارروائی، دبئی انٹرپول کی مدد سے 2 اشتہاری گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button